جیکب آباد میں واپڈا ہائیڈرو یونین کا واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) جیکب آباد میں واپڈا ہائیڈرو یونین کا واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کی جانب سے واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف سیپکو آفیس سے ایک احتجاجی جلوس بابو محمد حنیف لاشاری، خالد حسین بروہی، سید اصغر شاہ، بادل سومرو، عدنان لاشاری اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور واپڈا کی امکانی نجکاری کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حکومت واپڈا کی نجکاری کرکے سینکڑوں ملازمین کو بیروزگار کرنا چاہتی ہے، واپڈا کی نجکاری سے ملازمین کے گھروں کے چولہے جلنا بند ہوں گے حکومت کی جانب سے نجکاری کا فیصلہ ملازمین کے قتل کے مترادف ہوگا انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو فوتی کوٹا پر عملدرآمد کرکے اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے سمیت میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات دی جائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں