جیکب آباد: وکیل پر پوسٹ آفیس کے کوارٹر پر قبضے کا کیس داخل ،گرفتاری کے لئے چھاپہ

وکلاء کا احتجاج ،عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ،ایس ایس پی اور ڈی سی ہائوس کے سامنے احتجاج،گھیرائو،اے سی کے وکلاء سے مذاکرات

بدھ 19 جنوری 2022 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) جیکب آباد میں وکیل پر پوسٹ آفیس کے کوارٹر پر قبضے کا کیس داخل ،گرفتاری کے لئے چھاپہ ،وکلاء کا احتجاج ،عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ ،ایس ایس پی اور ڈی سی ہائوس کے سامنے احتجاج،گھیرائو،اے سی کے وکلاء سے مذاکرات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے وکیل ذکریا گھنیو پر سٹی تھانے میں سرکاری مدعیت پر پوسٹ آفیس کے کوارٹر پر قبضے اور عملے کو دھمکیوں کاکیس داخل کرکے پولیس کی جانب سے گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے گئے جس پر وکلاء برادری کی جانب سے عبدالجبار لشاری ،مظفر رند ،مصری خان جکھرانی ،وحید واگھو اور دیگر کی قیادت میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے سول کورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی وکلاء نایس ایس ہائوس کے سامنے دہرنا دینے کے بعد ڈی سی ہائوس کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے اور ڈی سی کے خلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر روینیو ملازم رحمت اللہ کھوسو نے پہنچ کر احتجاج کرنے والے وکلاء کے خلاف نعرے لگائے جس پر کشیدگی بڑھ گئی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ کر ڈی سی ہائوس کے گیٹ سے ہٹایا اور روینیو ملازمین کو آفیس میں بٹھایا ایک گھنٹے بعد اسسٹنٹ کمشنر زشہزاد احمد نے پہنچ کو وکلا ء کو اپنے دفترمذکرات کے لئے لے گئے وکیل مظفر رند کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے آفیس میںبلا کر مذاکرات کئے وکیل کے گھر کو مسمار کرنا بند کای جائے جس کو تسلیم کرتے ہوئے گھر کی مسماری بند کی گئی ہے دو روز بعد ڈی سی سے مذاکرات ہونگے اور روینیو ملازم کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر احتجاج ختم کیا گیا ہے وکیل کا گھر مسمار کرنے پر ڈی سی ،ایس ایس پی اور رینیوملازم کے خلاف عدالت میں پٹیشن داخل کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں