جیکب آباد پولیس نے گرفتار ایک اور ملزم کو ماورائے عدالت جعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا

منگل 30 مئی 2023 23:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) جیکب آباد پولیس نے ٹھل سے گرفتار ایک اور ملزم کو ماورائے عدالت جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے پار کردیا،4 روز قبل ٹھل پولیس نے جیلانی گرائوڈ سے صدام لاشاری کو موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں گرفتار کرکے ورثا سے رہائی کے لیے 10 لاکھ طلب کیے نہ دینے پر جیکب آباد پولیس نے ہلاک کردیا تفصیلات کے مطابق ٹھل اے سیکشن تھانے کی پولیس نے 4 روز قبل جیلانی گرائونڈ ٹھل کے رہائشی 28سالہ صدام لاشاری کو موٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں گرفتار کرکے ان کی رہائی کے لیے 10لاکھ روپیہ طلب کیے ورثا کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی پر ٹھل پولیس نے ملزم کو جیکب آباد پولیس کے حوالے کردیا جن کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب جیکب آباد کے پولیس تھانہ آباد کی حدود گڑھی چنڈ شاخ کے قریب جعلی پولیس مقابلے کے ذریعے فائرنگ کرکے موقعے پر ہلاک کردیا ٹھل پولیس کا گذشتہ دو ماہ کے دوران ما ورائے عدالت قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل منیر سرکی اور شفیع محمد سرکی کو جعلی مقابلے میں ہلاک کر چکی ہے اس واقعے کے بعد ایس ایس پی کے پریس ترجمان نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے جعلی مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے ملزم صدام لاشاری کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات کا ذکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر لاش جب گھر پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا اور ورثا کا لاش رکھ کر سخت احتجاج کیا گیا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں