جیکب آباد کے ڈی سی کی الاٹمنٹ ہائی کورٹ لاڑکانہ نے مسترد کردی

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) جیکب آباد کے ڈی سی کی الاٹمنٹ ہائی کورٹ لاڑکانہ نے مسترد کردی ،ڈی سی نے سول ہسپتال کے ای این ٹی بلاک کی عمارت آرٹس کونسل کو الاٹ کی تھی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر دادلو ظہرانی کی جانب سے سول ہسپتال ک ای این ٹی بلاک کی عمارت آرٹس کونسل کو الاٹمنٹ لاڑکانہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کے خلاف وکیل احمد بخش انصاری کی ذریعے داخل کی گئی درخواست پر عدالت نے ایسا حکم جاری کیاڈی سی نے اپنی جواب میں عدالت کو بتایا کہ الاٹمنٹ ختم کی گئی ہے عدالت نے ڈی سی اور ایس ایس پی کو حکم دیا کہ قبضہ خالی کرواکردو ہفتوں کے اندر رپورٹ دی جائے،عدالت نے سول سرجن کو شعبے کی بحالی کا حکم دیا جس پر سول سرجن عبدالمال کہرل نے عدالت کو بتایا کہ ہسپتال کی بحالی کے لئے اسکیم کی ضرورت ہے جس کے لئے پہلے ہی لکھا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ہسپتال کی بحالی کے لئے پی سی ون بنا کر ڈی جی صحت کو بھیجی جائے تاکہ جلد اسکیم بناکرہسپتال کو مکمل فعال کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں