جیکب آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی ،7کروڑ کی مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

جمعہ 5 اپریل 2024 15:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) جیکب آباد کسٹم نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ہمراہ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسافر کوچوں سے 7کروڑمالیت کا غیرملکی سامان برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جیکب آباد کے مطابق برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان میں کپڑا،گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس،پلاسٹک شاپر اور دیگر سامان شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسٹم کلیکٹر چوہدری محمد اکرم اور ایڈیشنل کلیکٹر طاہر عباس نے کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی سی ارسلان مجید سکھر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔واضح رہے کہ برآمد ہونے والاسامان بلوچستان کے راستے اندرون سندھ اور پنچاب سمگل کیا جانا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں