پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) جیکب آباد کی جانب سے افطار ڈنر اہتمام

پیر 8 اپریل 2024 14:51

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) جیکب آباد,پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) جیکب آباد کی جانب سے گزشتہ روز گل ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فارمیسی سے منسلک افراد اور دیگر معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شہر بھر سے مختلف شعبوں کے ماہر معروف و نامور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد حنیف کھوسو نائب امیر جماعت اسلامی جیکب آباد نے کہا کہ رمضان'' رمض'' سے نکلا ہوا ہے جس کی معنیٰ ''جلانا'' کی ہے لہٰذا یہ وہ مہینہ ہے جس میں عبادت گزار مسلمانوں کے گناہوں کو جلا کر راکھ کر دیا جاتا ہے جن کا پھر نام نشان تک نہیں رہتا ۔ انہوں نے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ماہ شعبان میں رسول اللہ ﷺ اپنے جانثاروں کا رمضان المبارک کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے واعظ و نصیحت فرمانا معمول ہوا کرتا تاکہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ قرب حاصل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ ماہ رمضان میں نوافل فرض کے برابر جبکہ فرض کا اجر و ثواب 70 گنا ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ رمضان صبر کا مہینہ ہے جسکا عملی مظاہرہ پورے سال میں کیسے بھی مشکل اور نامسند حالات درپیش آئیں ان پر صبر و استقامت کا دامن پکڑ کر تقویٰ کو اختیار کرے، صبر پھل جنت ہے.۔انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے جو انسانی معاشرے میں تمام امور میں فہم و فراست کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اعلیٰ اخلاق پر زور دیتا ہے جو اللہ کے تقویٰ اختیار کیے بغیر ممکن نہیں اور جن کا حصول روزوں سے حاصل ہوتا ہے۔ \378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں