جیکب آباد پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے صحافی کو لوٹ لیا

پیر 15 اپریل 2024 21:26

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جیکب آباد پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے صحافی کو لوٹ لیا ،نقدی موبائل فون اور ادویات چھین کر فرار تفصلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بلوچستان سے ملحقہ سرحدی چوکی عمرانی موڑ کے قریب گزشتہ شب تین مسلح افراد نے صحافی بختیار کٹوہر سے نقدی موبائل فون اور ادویات چھین لی اور تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے چیخوں پکار کے باوجود چوکی پر موجود اہلکار نہ آئے واقع کی رپورٹ صدر تھانے پر درج کرائی گئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں