جامشورو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

اتوار 20 مارچ 2022 17:25

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2022ء) جامشورو میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوگیا ،حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جامشورو میں خوفناک ٹریک۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افرادکی جانیں چلی گئیں، کار اور مسافرکوچ میں تصادم ہوگیا،کار میں سوار تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جاں بحق افراد میں خاتون اور4بچے بھی شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی اور کار سے لاشوں کو نکالا جبکہ حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں