وفاقی ٹیم کا ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت کوٹلی میں جاری منصوبوں کی پرفارمنس کا جائزہ

بدھ 21 اپریل 2021 22:59

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2021ء) وفاقی ٹیم نے وزیر اعظم پاکستان کے ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت ضلع کوٹلی میں جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور پرفارمنس کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے بیک یارڈ۔بی آئی ایس پی کے تحت بیوہ اور نادار خواتین میں تقسیم کی گئی مرغیاں اور پی ایم سکیم کے تحت پالے گئے کٹڑے بچھڑے موقع پر جاکر چیک کیے اور سکیم کے فارمرز کو ملنے والے خوراک کے کیے گئے اخراجات بھی ملاحظہ کیے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے آزاد کشمیر میں فوکل پرسن وایڈیشنل ڈائریکٹرشعبہ ایکسٹنشن ڈاکٹر امجد طارق کیانی، ڈاکٹر تابندہ خواجہ پراجیکٹ منیجر لائیو سٹاک /ڈیری ڈویلپمنٹ منسٹری آف فوڈ اینڈ سکیورٹی اسلام آباد،مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر لقمان نے ہمراہ ایڈی لائیو سٹاک کوٹلی ڈاکٹر محمد الطاف، ڈی ایل پی ڈی او ڈاکٹر شیر افضل، وی او ڈاکٹر حمزہ عزیز، وی او ڈاکٹر لطافت آمین، وی اے محمد آصف، وی۔

(جاری ہے)

ایس۔ایچ جاوید سلطانی گزشتہ روز کوٹلی کے مضافاتی علاقے کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے بیک یارڈ۔بی آئی ایس پی کے تحت بیوہ اور نادار خواتین میں تقسیم کی گئی مرغیاں اور پی ایم سکیم کے تحت پالے گئے کٹڑے بچھڑے موقع پر جاکر چیک کیے اور سکیم کے فارمرز کو ملنے والے خوراک کے کیے گئے اخراجات بھی ملاحظہ کیے۔ اس موقع پر فارمرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد طارق کیانی نے کہا کہ فیڈرل منسٹری فوڈ اینڈ سکیورٹی اور آزا حکومت کے باہمی تعاون سے لائیو سٹاک کی ترقی کے یراجیکٹ سیو دی کاف، کاف فیٹنگ اور گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لیے مفید منصوبہ جات آزاد کشمیر میں کامیابی سیجاری ہیں۔

انہوں نیکہاکہ لائیو سٹاک ہماری ملکی خوشحالی کا اہم جزو ہے ان منصوبہ جات کو دہلیز پر پہنچانے میں تمام تر تونائیاں صرف کر رہے ہیں۔ڈاکٹر تابندہ خواجہ نے گفتگو کرتیہوے کہاکہ جانوروں کے نوزائیدہ بچوں کو ذبیح ہونیسے بچانے، پالنے اور عام فارمرز تک آگہی مہم کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور وزیر اعظم یاکستان کے ویژن زرعی وخوشحال پاکستان کے عوامی بھلاہی کے منصوبہ جات کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ بیروزگاری اور غربت جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے فیڈرل منسٹری کے بہت ہی اعلی پراجیکٹس ہیں ۔ ڈاکٹر شیر افضل نے کہا کہ ہزاروں لوگ بیک یارڈ سکیم کی مرغیوں کے انڈے، سیو دی کاف، کاف فیٹنگ سکیم سے مستفید ہوکر منافع کمارہے ہیں جو ملکی معشیت میں بہتری کی مثالیں ہیں۔ \378

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں