پریس کلب جھنگ کی پشاور میں صحافی کے قتل کی مذمت

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) پریس کلب جھنگ کا ہنگا می اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب جھنگ لیاقت علی انجم منعقد ہوا اجلاس میں پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد کے زریعے روز ٹی وی /روز نامہ پاکستان کے خیبر پختونخواہ میں آپریشن بیورو چیف نور الحسن کی کے بہمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور الحسن کو امن دشمن عناصر نے بے دردی سے قتل کر دیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید نور الحسن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سر عام پھانسی دی جائے ۔اجلاس میں واضح کیا گیا اگر شہید نور الحسن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا جائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں