جھنگ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 21 مارچ 2020 18:56

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل چوہدری محمد اشرف گجر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔

صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ انتظامیہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائن اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔کرونا وائرس کے خلاف صف آراء ہونے میں احتیاط لازم ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس عالمی آفت سے نجات کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شہری اس وبا کو سنجیدہ لیں اور سرگرمیاں محدود رکھیں، پوری قوم کرونا وائرس کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑے گی اور شکست بھی دے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ائسولیشن واڑر اور کرنطینہ کے انتظامات مکمل ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں