کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں انتقال پاجانیوالے ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر رائو شکیل احمدکی نماز جنازہ ادا کردی گئی،

نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد کی شرکت، اشکبار ۱ٓنکھوں اور بوجھل دلوں کے ساتھ اپنے ۱ٓبائی علاقہ میں سپرد خاک

پیر 29 جون 2020 19:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) :پیر کی علی الصبح کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعہ میں انتقال پاجانیوالے محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے 33 سالہ جواں سال ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ رائو شکیل احمدکی نماز جنازہ بعد نماز عصر ان کے ۱ٓبائی علاقہ قصبہ ککڑ ہٹہ کبیر والا میں ادا کر دی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف محکموں کے سربراہان، محکمہ تعلقات عامہ، پی ٹی وی، اے پی پی، ریڈیو پاکستان، پی ۱ٓئی ڈی کے سینئر سٹافرز،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، وکلاء، علما، دانشوروں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بعد ازاں مرحوم و مغفور کو اشکبار ۱ٓنکھوںاور بوجھل دلوں کے ساتھ ان کے ۱ٓبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب کے 33 سالہ جواں سال ڈسٹرکٹ انفارمیشن ۱ٓفیسر جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ رائو شکیل احمد مرحوم ہفتہ کی شام ویکلی ۱ٓف ہونے کے باعث اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اتوار کی چھٹی گزارنے اپنے ۱ٓبائی گھر قصبہ ککڑ ہٹہ کبیر والا گئے ہوئے تھے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق پیر کی علی الصبح7 بجے کے قریب وہ جھنگ ڈیوٹی پر واپس جانے کیلئے غسل کر نے کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں پانی والی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا زور دار جھٹکا لگاجس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ رائو شکیل کو قریبی مرکز صحت منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ رائو شکیل احمدمرحوم نے پسماندگان میںبیوہ اور 2 معصوم بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے پیش رو ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جھنگ سرفراز اللہ خان بھی گزشتہ سال 29 فروری کو ویک اینڈ پر اپنے ۱ٓبائی علاقہ شیخوپورہ میں ٹریفک کے حادثہ میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں