رمضان پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

ہفتہ 2 مارچ 2024 15:30

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا کہ "نگہبان رمضان پیکج " کے تحت ضلع بھر میں 2 لاکھ 21 ہزار 982 مستحق گھرانوں کو ان کی دہلیز پر فوڈ ہمپرز پہنچائے جائیں گے۔

اس حوالہ سے فوڈ ہمپرز کی پیکنگ کا عمل بھر پور انداز میں جاری ہے۔محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اشیاء کی کوالٹی کو چیک کرنے کیلئے خود موجود ہیں۔10 کلو آٹا،2 کلو چینی،2 کلو گھی،2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن کا فوڈ ہمپرز تیار کیا جا رہا ہے،ریونیو افسران و سٹاف مستحق گھرانوں کے ڈیٹا کے تصدیق کیلئے گھر گھر پہنچ رہا ہے۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں