ڈپٹی کمشنر کا انجمن تاجران،اسسٹنٹ کمشنر،سی او ایم سی،مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سبزی منڈی میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ

جمعرات 28 مارچ 2024 18:59

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ستھرا پنجاب مہم پر بھر پور انداز میں عملدرآمد جاری ہے،ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے انجمن تاجران،اسسٹنٹ کمشنر،سی او ایم سی،مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سبزی منڈی میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،صفائی کے حوالے سے جاری کام پر آڑھتیوں،تاجران اور شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس بڑی کاوش کے تحت صفائی ستھرائی کے کام کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر انجمن تاجران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے پر ہم انتظامیہ کے بےحد مشکور ہیں،سبزی منڈی مین روڑ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آڑھتیوں اور تاجروں نے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے تاجران کا تعاون بھی ضروری ہے،کوڑے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے دن رات میونسپل کمیٹی کا عملہ محنت کر رہا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تاجروں اور شہریوں کے ہمراہ صفائی کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی۔\378

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں