ْجہلم،ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر رپورٹ طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) )تھانہ صدر کے علاقہ چک دولت میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی ملزم قاسم سے اسلحہ بر آمد کر کے واپس ہوئی تو گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کچھ فائر سرکاری گاڑی کو لگے ، ملزم قاسم بھی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جبکہ ساتھی منشیات فروش ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا، ملزم قاسم نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل عمر جاوید کو شدید زخمی کر دیا تھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کوہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں