عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 17 اپریل 2024 14:42

عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ ماہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر ڈی سی جہلم نے شاباش دی اور کہا کہ پرائس کنٹرول کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب تاجروں دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں