جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے،گمشدہ بچےکو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 17 اپریل 2024 14:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم کی احسن کاروائی، جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے،گمشدہ بچےکو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، 08سالہ دانیال راولپنڈی سے اپنے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل آیا جو کے دینہ پولیس کو ملا،  جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم نے گمشدہ بچے کو راولپنڈی لے جا کرلواحقین کے حوالے کر دیا، بچے کے لواحقین نے جہلم پولیس کے اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ  کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں