آزا د کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ کا حویلی کے علاقوں فتح پور،رینکڑی،نیزہ پیر،کیرنی کا دورہ، جگہ جگہ پرتباک استقبال ،مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا

پیر 27 جولائی 2020 16:11

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) آزا د کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز کا حویلی کے علاقوں فتح پور،رینکڑی،نیزہ پیر،کیرنی کا دورہ۔وزیر حکومت کا جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے پرتباک استقبال کیا۔اپنے دورہ کے دوران وزیر حکومت نے فتح پور تا پلانیاں روڈ کا افتتاح،فتح پور تا بگنوں والا روڈ کا سنگ بنیاد، بوائز ہائی سکول کیرنی کی عمارت کا افتتاح،موہری میں لوکل گورنمنٹ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے کمیونٹی سنٹر شیلٹر سکول کا افتتاح،کیرنی انڈر بائی پاس کے افتتاح کے علاوہ رابطہ سڑکات اور پختہ سڑکاٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ 2011کے الیکشن میں مندہار والوں نے سابق وزیر برقیات کو اکثریت میں ووٹ دیئے لیکن5سال وزیر برقیات رہنے کے باوجود 26پول اور 3ٹرانسفارمر لگائے گئے،جبکہ کیرنی میں ایک ایک محلے میں 50،50پول لگے ہیں۔

(جاری ہے)

باقی گیپ انشا اللہ 1ماہ میں پورا کر دوں گا۔لائن آف کنٹرول کے لیے حکومت نے ایک کابینہ کمیٹی بنائی جس کا میں سربراہ ہوں ہم نے شہید ہونے والے افراد کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بڑھا کر 10لاکھ معاوضہ کر دیا ہے۔

معذور افراد کے لیے 8لاکھ روپے۔انڈین فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کے مال مویشی،دکان اور مکانات کا معاوضہ بھی دیا جائے گا۔مجھے آپ کی مشکلات کا ادراک ہے۔آپ غیر یقینی صورتحال میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔مودی نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا ہے لیکن آپ حب الوطنی اور جواں مردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں آپ باہمت بن کر اللہ تعالی کے راستے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

آپ نے مادرِ وطن کا حق ادا کیا ہے۔اس موقع پر میں مسلح افواج کو مبارکباد دیتا ہوں جو لائن آف کنٹرول پر بہادری اور شجاعت سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ہم آرام کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور وہ جاگ کر مادرِ وطن کادفاع کر رہے ہیں۔میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے کہنے پر حویلی کی تعمیر و ترقی کے لیے پیکج دیاہے۔

وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ حویلی کی مین سڑکات جو کہ کسی وقت کھنڈرات کا نمونہ پیش کرتی تھیں، آج وہ مری کے مقابلہ میں بن چکی ہیں۔میں نے بچوں کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی کیمپس قائم کیا ہے کہوٹہ ہسپتال میں لوگوں کی سہولت کے لیے ڈاکٹرز تعینات کروائے۔رفاہ عامہ کے بے شمار کام کیے گئے ہیں وزیر حکومت نے کہا ہے کہ کیرنی والوں نے کبھی مطالبہ نہیں کیا۔

آپ کے مطالبہ کے بغیر سول سپلائی ڈپو کا اعلان کرتا ہوں اجتماعی کاموں کے لیے 27کروڑ روپے صرف کیرنی کے لیے آئے اور سڑکات بھی بن رہی ہیں۔سابقہ دور میں اتنا بجٹ ساری حویلی کے لیے نہیں آیا۔میں آپ کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور ہر دن ان کے لیے حل کے لیے کوشش کرتا ہوں۔کیونکہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا۔میں نے آپ کو لڑانا نہیں آپ کی حقوق کی چوکیداری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ کام کاج کے لیے ہوتے ہیں۔اگر آپ نے مزید کام کاج کروانے ہوئے تو اس خادم کو یاد رکھنا۔وزیر حکومت کے دورہ کے دوران پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر بے شمار افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔اور وزیر حکومت نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہار پہنائے۔اس دوران ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور،چیئرمین ضلع زکو کمیٹی قمر الدین قمر کے علاوہ ضلعی آفیسران اور کارکنان کی کثیر تعداد وزیر حکومت کے ساتھ تھی۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں