قلات ،عید کے تینوں دنوں کے دوران مختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق ،متعدد افراد زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 20:25

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) قلات میں عید کے تینوں دن کے دوران مختلف واقعات و حادثات میں ایک بچہ جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق قلات کے علاقے چھپر میں 20 سالہ نوجوان گل محمد نے گھر سے ناراض ہوکر زہرپی لی جسے ہسپتال لایا گیا مزید علاج کے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ایک واقعہ میں قلات کے علاقہ حسن لالو میں پانچ سالہ بچہ جنید خان تالاب میں گھرکر جاں بحق ہوگیا قلات کے علاقہ توک میں دو موٹرسائیکل سوار اسماعیل اور نجیب اللہ موٹرسائیکل سے گھر کر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لایا گیا انہیں بھی مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیاگیاجبکہ بینچہ کے مقام پرا دو مختلف حادثات میں دو کار الٹنے سے چھ افراد زخمی ہوئے جن میں جمیل احمد شکیل احمد اور وسیم احمد سکنہ خضدار ،عبدالحمید کاکڑ محسن کاکڑ سکنہ لورالائی زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو لاگیا مزید اور علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا موٹرسائیکل حادثات میں متعدد نوجوان گر کر زخمی ہوگئے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں