سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرک کر دیا ہے ،میر قادر بخش مینگل

لو گ روٹی کے ایک نوالہ کے لئے محتاج ہو گئے ہیں ملک دیوالیہ بننے جاری ہیں ، حکومت عوام کا خون چوس کر شو گر مافیا آٹا مافیا گھی مافیاکو سپورٹ کر رہی ہے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، رہنماء پی ڈی ایم

جمعرات 21 اکتوبر 2021 19:34

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) قلات میں پی ڈی ایم کی مر کزی کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے لوگ شدیدسردی میں صبح ہی ٹائون کمیٹی پہنچنا نا شروع ہو گئے اور احتجاج میں شریک ہوئے پی ڈی ایم کی کال پر ٹائون کمیٹی سے شروع ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی ٹائون کمیٹی سے برآمدہوئی اور شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف فلک شگاف گو عمران نیازی گو کے نعرے لگا ئے ریلی میں جمعیت علماء اسلام بی این پی جے یو پی نیشنل پارٹی مشترکہ ملازمین اتحاد انجمن تاجران سبزی فروشاں قصائی نان بھائی ہندہ پنچائیت اور دیگر کے رہنما شریک ہوئے ریلی میںسیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں تاجربرادری ملازم یو نیز کے رہنمائوں سبزی فروشاں قصائی یونین کے رہنمائوں ٹرانسپور ٹرز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت جمعیت کے رہنما صابزادہ مفتی طیب حیدری جمعیت علماء اسلام کے ضلعی تر جمان مولانا محمد قاسم لہڑی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کی ریلی کے شرکاء شہید نوروز خان چوک پہنچ کر ایک احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل جمعیت کے رہنماء صاحبزادہ مفتی طیب حیدری جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان مولانا محمد قاسم لہڑی آغا عتیق الرحمان شاہ جے یو پی کے مرکزی رہنماء مولانا رحمدل حلیمی مشترکہ ملازمین اتحاد کے حاجی داد محمد بلوچ انجمن تاجران کے صد ر میر منیر احمد شاہوانی بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما حاجی عزیز مغل بی این پی کے رہنما علی اکبر احمد نواز بلوچ پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنما ء عبدالوحید بلوچ جمعیت علماء اسلام اقلیتی ونگ کے صدر سری چند لہڑی ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء میر نور الدین سبزی فروشان کے صدر محمد قاسم عمرانی جمعیت کے رہنما عطاء الرحمان شاہ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرک کر دیا ہے لو گ روٹی کے ایک نوالہ کے لئے محتاج ہو گئے ہیں ملک دیوالیہ بننے جاری ہیں موجودہ حکومت عوام کا خون چوس کر شو گر مافیا آٹا مافیا گھی مافیاکو سپورٹ کر رہی ہے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آج با پر دہ خواتین بھی کچرے کی ڈھیروں کچرہ چوننے پر مجبور ہو گئے ہیں طاقت ور لوگ قلات کے سرداروں کو فون کرکے کہتے ہیں کہ فلان کو ووٹ کرو بلوچستان میں ایسے لوگوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے جنہیں عوامی ہمایت حاصل نہیں ہیں ڈالر کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا سونامی آگیا ہے عمران خان کہتاتھا کہ جب پیٹرول کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو سمجھو وزیر آعظم چور ہے ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے دعویدار حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتاہے کے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے قلات کی ایک باپردہ خاتوں کچرے کی ڈھیروںسے کچرہ چننے پر مجبور ہیں قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے مگر ایک سازش کے تحت قلات کو گیس نہیں دیا جاتا قلات میں کیسکو کی بجلی کی تاریں انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں اور گزشتہ دنوں لوگو ں کے گھروں پر بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی کیسکو متاثرہ خاندان کے لوا حقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے یہ حادثہ کیسکو کی غفلت لاپر واہی کانتیجہ ہے کیسکو کی قلات میں تمام فیڈرز کی تارو کو تبدیل کرکے نئے فیڈرز قائم کرے انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام سے کیئے گئے ایک بھی واعدہ پور نہیں کیا ایم پی ائے قلات خود سلیکٹڈ ہے سار افنڈز اسٹیڈیم میں لگا رہے ہیں جبکہ قلات کے شہریوں صحت تعلیم پینے کی پانی جیسی اسکیمات کی اش ضرورت کے ملک کے طاقتور اداروں عوام پر ناہل حکمرانوں کو مسلط کیا ہے اگر دنیا میں مہنگائی ہے تو دنیا میں مہنگائی کے مطابق اپنے عوام کو مراعات بھی دیاجاتاہے حکومت کے چاپلوس وزارا کہتے ہیں ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ پاکستان میں دیگر مماملک سے مہنگائی کم ہے یہ نہیں کہتے ہم یورپ اور دیگر ممالک کی طرح اپنے عوام کو مراعات بھی دے رہے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں