ْ27 اکتوبر 1947 کشمیری تاریخ کا سیاہ دن ہے،قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اسسٹنٹ کمشنر سوراب

جمعہ 27 اکتوبر 2023 19:46

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوراب میں بھی 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی اسسٹنٹ کمشنر سوراب اکبر علی مزار زئی کی سربراہی میں ڈی سی آفس سے برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

(جاری ہے)

جن پر کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے،شرکاء نے کشمیر پر بھارت کی جبری قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر گدر شئے اکبر بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد اسد اللہ سمالانی، ضلعی منتظم تعلیم امجد شہزاد ضلعی منتظم صحت سوراب ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی، جے یوآئی کے سرکردہ رہنماء میر علی اکبر گرگناڑی، ڈی او ای عبداللہ نیچاری ڈی ڈی او مشتاق احمد لہڑی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوراب ڈاکٹر بشیر احمد مینگل، ایس ڈی او بی اینڈ آر مقصود مینگل ایس ایچ او سوراب منیر احمد جتک تحصیلدار سوراب شیر دل خان قلندرانی، صدر پریس کلب سوراب امان صابر براہوئی چیئرمین شبیر احمد لہڑی نائب صدر ملک اسماعیل رودینی جنرل سیکریٹری فاروق رودینی حفیظ شاکر کونسلر میونسپل کمیٹی حاجی محمد الطاف،ٹکری الفتاح میروانی،ماسٹر ڈی ڈی او دشت گوران زاہد حسین ریکی،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر سوراب ڈاکٹر محمد یوسف ثانی،مولانا عبدالصمد لانگو اسحاق دانش میر مقبول گرگناڑی ٹکری محمد اکبر کھیازئی سمیت سرکاری انتظامی،آفیسران،علاقائی و سیاسی عمائدین اور ہائی سکول سوراب کے اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد شامل تھی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سوراب علی اکبر مزار زئی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیری تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے اس کی عوام کو محکوم زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ، آج لاچار کشمیری عوام کے تمام تر بنیادی اور انسانی حقوق سلب ہیں ، آج اس خطہ کا امن مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، پوری پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیاقوام متحدہ کوکشمیر سے متعلق اپنے قرار دادوں پر فوری عمل درامد کروانا چاہیے، ریلی کے اختتام پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں دعا کی گئی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں