سوراب میں سرکاری مکانات پر غیر متعلقہ افراد کا قبضہ برقرار ، آفیسران اورسرکاری ملازمین رہائش کے لئے سرگرداں

بدھ 31 جنوری 2024 21:05

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) سوراب میں سرکاری مکانات پر غیر متعلقہ افراد کا قبضہ برقرار ، آفیسران اور سرکاری ملازمین رہائش کے لئے سرگرداں، رہائش کی سہولت نہ ملنے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اکلوتی لیڈی ڈاکٹر ایک بار پھر سوراب سے تبادلہ کرانے پر مجبور جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت کے سرکاری مکان پر درجہ چہارم کی ریٹائرڈ لیڈی ہیلتھ ورکر سیاسی اثر و رسوخ کے بنا پر قابض ہوکر نجی کلینک چلارہی ہے ، سوراب انتظامیہ بھی صورت حال کے سامنے بے بس ، عوامی حلقوں کا لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ رکوانے اور ڈاکٹرز کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوراب میں سرکاری آفیسران اور ملازمین کے لئے رہائش کی سہولت کی عدم دستیابی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکی ہے، پورے ضلع میں محکمہ صحت کے چند سرکاری کوارٹرز موجود ہیں جن میں سے بھی اکثر مذکورہ محکمہ کے قبضے میں نہیں ہیں ، اور ستم ظریفی یہ کہ ایک جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب میں تعینات سینئر ڈاکٹرز رہائش کی مشکلات کے باعث مجبورا چند ہی دنوں میں یہاں سے اپنا تبادلہ کرواتے ہیں ، حال میں تعینات ہونے والی لیڈی ڈاکٹر بھی اسی وجہ سے سوراب سے اپنے تبادلے کی درخواست دے چکی ہے تو دوسری جانب محکمہ صحت کے کوارٹر پردرجہ چہارم کی ایک ریٹائرڈ ملازمہ سیاسی پشت پناہی کے بل بوتے پر قبضہ جماکر عرصوں سے وہاں اپنا نجی کلینک چلا رہی ہے جسے پوچھنے والا کوئی نہیں، انتظامیہ بھی اس صورتحال کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے اور خدشہ ہے کہ رہائش کی سہولت کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب کی موجودہ لیڈی ڈاکٹر بھی بلا آخر یہاں سے اپنا کرواکر چلی جائے گی جس سے یہاں کی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور لوگ ایک بار پھر اپنی خواتین مریضوں کو خضدار لے جانے پر مجبور ہوں گے ، سوراب کے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان اور کمشنر قلات ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ سوراب میں محکمہ صحت کے سرکاری کوارٹرز پر ریٹائرڈ ملازمین اور غیر متعلقہ افراد کے قبضے کا نوٹس لیکر سینئر ڈاکٹرز کی رہائش کا بندوبست کیا جائے تاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب میں ماہر معالجین کی کمی کا سدباب ہو.

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں