عمرفاروق چوک پردھماکہ بزدلانہ عمل ہے، میرقادربخش مینگل

پیر 8 اپریل 2024 22:13

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) عمر فاروق چوک پر دھماکہ بزدلانہ عمل ہے، خواتین و بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر قادر بخش مینگل نے جاری بیان میں کیا انہوں نے خضدار کے اہم تجارتی مرکز عمر فاروق چوک پر دھماکے کو ایک بزدلانہ حرکت قرار دے کر انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خواتین بچوں اور عام شہریوں پر اسطرح کے دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والے تمام لوگوں کی صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں