میزان بینک کی جانب سے جشن آزادی فیسٹول کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 18:49

میزان بینک کی جانب سے جشن آزادی فیسٹول کا اہتمام
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) میزان بینک کی جانب سے یوم آزادی کا جشن منانے کے لئے میزان اسٹاف اور ان کے اہل خانہ کو 14 اگست کو الہ دین پارک گلشن اقبال کراچی میں مدعو کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کا افتتاح بینک کے بانی صدر اور سربراہ عرفان صدیقی نے کیا۔ بینک کے ہیڈ آفس کے اسٹاف نے اپنی فیملی کے ساتھ اس تقریب میں بھرپور شرکت کی اور لطف اندوز ہوئے۔

تقریب کا آغاز میزان بینک کی روایت کے مطابق تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد رسم پرچم کشائی ہوئی اور قومی ترانہ پڑھاگیا۔ تقریب کے شرکاء نے خدائے بزرگ و برتر کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک ایسے ملک سے نوازا جہاں ہم مکمل آزادی کے ساتھ اپنے عقائد کے ساتھ عمل کرسکتے ہیں اور اپنی زندگی اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر گزار سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزان ٹیم کے تمام ممبران نے ایک بار پھر اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ اس ملک کو سود سے آزاد کرنے اور اسلامی بینکنگ کو پاکستان میں بینکاری خدمت کے لئے پہلی ترجیح میں اپنی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔

اس تقریب میں تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور بڑوں کے لئے جھولے، میجک شو، فیس پینٹنگ اور دیگر سرگرمیوں اور شرکا کے لیے انعامات سمیت کئی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام تھا۔ بینک کے سینئر و جونیئر اسٹاف اپنی فیملیز کے ساتھ سارا دن لطف اندوز ہوتے رہے۔ آزادی کے 71 سال پورے ہونے کی خوشی میں میزان بینک نے اس کے علاوہ بھی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جس میں خاص طور پر بینک کے ہیڈ آفس اور تمام برانچز کو سجانا اور میزان بینک کے عملے کے درمیان یادگاری مقابلے سرفہرست رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں