انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی سطح پر برقرار

جمعرات 23 مئی 2019 20:10

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151.85 ہو گئی۔ جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہے۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 153 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا جاری ہے ۔ گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے سستا ہوا جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے تحت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154 سے کم ہو کر 153 ہو گئی۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی گذشتہ روز زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔ جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی مرتبہ اسٹاک مارکیٹ میں اس قدر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 43 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی آنے سے سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ گذشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد سونا 71300 روپے تولہ ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کمی ہوئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں