انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت ساڑھی4 ماہ کی کم سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.05روپے سے گھٹ کر155.90روپے اورقیمت فروخت156.15روپے سے گھٹ کر155.95روپے پر آگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں40پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں1.20روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں بیوروکی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر172.20روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے بڑھ کر173.90روپے ہو گفئی اسی طرح برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.00روپی سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت199.80روپے سے بڑھ کر201.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 5،5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے گھٹ کر41.25روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے گھٹ کر42.25روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے گھٹ کر42.55روپے ہوگئی۔

جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.70روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں