انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں7پیسے کااضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا

جمعہ 15 نومبر 2019 20:29

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں7پیسے کااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں7پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں7پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.38روپے سے بڑھ کر155.45روپے اورقیمت فروخت155.48روپے سے بڑھ کر155.55روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.40روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں60پیسی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں80پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.00روپے سے بڑھ کر170.60روپے اورقیمت فروخت171.50روپے سے بڑھ کر172.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.50روپی سے بڑھ کر199.30روپے اورقیمت فروخت200.30روپے سے بڑھ کر200.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں