سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

جمعہ 24 جون 2022 23:58

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1824ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772روپے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی، اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 141600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 121400 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں