نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پیپسی کو اور پشاور یونیورسٹی کے مابین معاہدہ
جمعرات 20 فروری 2020 00:04
(جاری ہے)
اس لئے نجی شعبے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی اداروں اور حکومت کے تعاون سے مل کر کامکریں جس سے نوجواوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکیں۔
اس اشتراک کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کامیابی سے اپنے تعلیمی سفر سے پیشہ وارانہ سفر کی جانب گامزن کرنا ہے۔ پیپسی کو امل اکیڈمی کے ساتھ مشترکہ طور پر سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام چلا رہا ہے 2019 میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پائلٹ پروگرام تشکیل دیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ ایک ہزار یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا جن میں سے 34 فیصد خواتین شامل تھیں۔ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 70 فیصد گرایجوایٹس کو تین ماہ کے اندر بہتر ملازمت کے مواقع میسر آ گئے۔ 2020 میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو صوبہ خیبر پختون خواہ تک بڑھایا جا رہا ہے جس میں 2000 نوجوانون لڑکے اور لڑکیوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر محمد آسف خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ اور ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے جو کہ نوجوانوں کو نصابی اور غیر نصابی طور پر مظبوط کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپسی کو اور امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا جس سے انہیں اپنے کیرئر میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امل اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی صدیق کا کہنا تھا کہ ہمیں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ اس اشتراک پر خوشی ہے جو کہ ہماری خدمات کا دائرہ کار خیبر پختونخواہ صوبے تک بڑھانے کا ایک عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نوجوان بے ششمار صلاحیتوں کے مالک ہیں اور پیپسی کو کے تعاون سے ہم ان نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعمیر میں مدد فراہم کریں گے۔ اس پارٹنرشپ کا فائدہ یونیورسٹی کے طلباء کو ہو گا اور ہم پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے امل اکیڈمی کے مشن کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پیپسی کو کے شعبہ پبلک پالیسی اینڈگورنمنٹ افیئرز کے سربراہ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون میں سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے پشاور یونیورسٹی جیسے اہم ادارے کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس پروگرام کے نتیجے میں یونیورسٹی گریجوایٹس کو ملازمت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اشتراک بنیادی طور پر پیپسی کو کے با مقصد جیت کے ایجنڈا کے تحت ہے جس کا مقصد سماجی سطح پر بہتری لاتے ہوئے ترقی کرنا ہے۔ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشرکہ کوششیں انتہائی ضروری ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے