سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کے گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی

پیر 25 جون 2018 17:09

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کے گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کے گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری محمد آصف کھوسو اور عقیل احمد کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ڈی جی رینجرز ہوم سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کر لیا، دونوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پیارے لاپتہ ہیں پورا گھر پریشان ہے ،متاثرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ محمد آصف لاکھو اور عقیل احمد کو بغدادی پولیس تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد نے اٹھالیا،عدالت نے تمام فرقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جولائی تک سماعت ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں