چیئرمین پی ایس پی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات

پاکستان کے موجودہ حالات اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 18 جولائی 2018 21:52

چیئرمین پی ایس پی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اورملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی اور وائس چیئرمین وسیم آفتاب موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے سندھ میں اب سیاست کا ایک نیا ٹرینڈ سیٹ ہونے جارہا ہے اب یہ سوچنا ہوگا کہ ہمیں لاشوں والا کراچی چاہئیے کچرا کنڈیوں والا کراچی چاہئیے یاہمیں ایک جیتا جاگتا امن اور روشن کراچی چاہئیے اوراب کراچی والوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے زمانے میں یہ شہر ترقی کا منہ بولتا ثبوت تھا اب اس شہر کے ساتھ مزید برا ہونے کی گنجائش نہیں اورمفتی منیب نے ہماری خدمت کی سیاست کو سراہا ہے ہمیں دعائیں دی ہیں انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کا دورہ شروع ہونے جارہا ہے جہاں پر سکھر، حیدر آباد، میرپور خاص کے لوگوں سے ملنے جارہے ہین اس مو قع پرمفتی منیب الرحمن نے کراچی میں قیام امن میں چیئرمین مصطفی کمال اور صدرانیس قائم خانی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی جماعت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں