پیپلز پارٹی کا دفتر نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج

جمعرات 19 جولائی 2018 17:40

پیپلز پارٹی کا دفتر نذر آتش کرنے کا مقدمہ درج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) شاہ لطیف ٹان پولیس نے پیپلز پارٹی کا دفتر نذر آتش کرنے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایس ایچ او راجہ عباس نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹان کے علاقے میں ماروی گوٹھ میں گزشتہ 3روز قبل پیپلز پارٹی کے کارکنان علاقہ میں قائم کیا جانیوالا الیکشن آفس رات ایک بجے کے قریب بند کرکے گئے تھے جب دوسرے دن واپس آئے تو دفتر جلا ہوا پایا گیا جس پر پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنما کی جانب سے تھانے میں مذکورہ واقعے کی اطلاع دی گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں