اسلام مخالف قوتوں نے اسرائیل اور بھارت کو مسلمانوں کی نسل کشی کا کا ٹارگٹ دیا ہے،بلال سلیم قادری

ایک طرف اقوام متحدہ میں فلسطین کو رکنیت دی جا رہی ہے تو دوسری جانب یورپی ممالک اندرون خانہ سازشیں کر رہے ہیں،جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک

اتوار 12 مئی 2024 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) یورپی کلچر نے ہمیں اپنی گرفت میں لے لیا ہے،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سیدنیا میں بسنے والے تمام مسلمان اس وقت انتشار کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے عارضی مرکز پاکستان سنی تحریک قادری ہاس میں اسلام اور مخالف قوتوں کے عنوان سے شروع کیے جانے والے اوپن فرم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف قوتوں نے اسرائیل اور بھارت کو مسلمانوں کی نسل کشی کا کا ٹارگٹ دیا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ تمام مسلم ممالک یہ جاننے کے باوجود جہاد کی تیاری کرنے کے بجائے اپنے ذرا سے فائدے کے لییاسلام مخالف قوتوں کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام وہ مذہب ہے جس نیہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔چاہے وہ مظلوم کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

مگر آج ہم اپنی روایات کو بھول کر اپنے نفس کی پیروی کر رہے ہیں۔ایک طرف اقوام متحدہ میں فلسطین کو رکنیت دی جا رہی ہے تو دوسری جانب یورپی ممالک اندرون خانہ سازشیں کر رہے ہیں۔سب جانتے ہیں کہ اسلام دشمن عناصر نے ہمیشہ پیٹھ پیچھے ہم پر وار کیا ہے۔اتنا سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود مسلمان مسلمان کا ساتھ دینے کے بجائے ان سے ہاتھ ملا رہا ہے جو کبھی ہمارے نہیں ہوئے۔

بلال سلیم قادری نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث ہر آنے والے دن غزہ کی صورتحال بد سے بدتر ہو رہی ہے۔کشمیر میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔اس طرح کی اذیتیں پہنچائی جا رہی ہیں کہ انسانیت بھی شرما جائے مگر ظلم کرنے والوں کے دل میں کسی طرح کا خوف نہیں ہے۔کیونکہ انہیں قتل عام کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔اسرائیل کی مخالفت میں دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں مگر انسانی حقوق کے جھوٹا نعرہ لگانے والوں کے کان میں کوئی آواز نہیں آ رہی ہے۔

یہ منافقانہ رویہ اسلام مخالف قوتوں کا ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ رہا ہے۔کسی مسلم ممالک کے خلاف اگر کہیں پر بھی کوئی احتجاج یا مظاہرہ ہو جائے تو فوری طور پر اس پر عالمی سطح پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔آج اسرائیل اور بھارت جس طریقے سے مسلمانوں پر ظلم و زیادتیاں کر رہے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی وجہ صرف یہی ہے کہ اسرائیل اور بھارت ایک سکے کے دو روپ ہیں۔

یہ وہ دہشتگرد ہیں جو دنیا بھر کا امن خراب کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔اسرائیل مذاکرات کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے باوجود غزہ میں بسنے والے فلسطینیوں کے لیے زندگی کے راستے تنگ کر رہا ہے۔بھارت بھی اسرائیل کی پیروی کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے پیروں تلے روندنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔کشمیر کی صورتحال کا یہ عالم ہے کہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل کا لقب مل گیا ہے۔مگر اس جیل کے اندر انسانی حقوق کی تنظیمیں جھانکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ہم سب نے اگر اب بھی اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھا تو ہمارا حشر بھی ان سے برا ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں