ْمحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا متحدہ مجلس عمل کے این اے 244 کے امیدوار زاہد سعید کو خط

آپ جیسے تعلیم یافتہ ، مخیر اور فلاحی کام کرنے والوں کو آگے آنا چاہیے،اللہ پاک آپ کو الیکشن میں کامیاب کرے، خط کا متن

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:05

ْمحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا متحدہ مجلس عمل کے این اے 244 کے امیدوار زاہد سعید کو خط
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے متحدہ مجلس عمل کے این اے 244 کے امیدوار زاہد سعید کو خط لکھاہے،خط میں نیک تمنائیں اور دعائیں دی گئی ہیں۔ڈاکٹرعبدالقدیرنے کہاکہ مجھے جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ این اے 244 کے امیدوار ہیں۔آپ جیسے تعلیم یافتہ ، مخیر اور فلاحی کام کرنے والوں کو آگے آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کو آپ جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔کراچی کے صنعکاروں سے میرا 60 سال پرانہ تعلق ہے۔آپ کے فلاحی کاموں 130 تعلیمی اداروں اور سول اسپتال کے برنس سینٹر کے قیام کا علم ہے۔اللہ پاک آپ کو الیکشن میں کامیاب کرے۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ میرے آنکھ کا آپریشن ہوا ہے سفر نہیں کر سکتا۔ورنہ میں خود آکر عوام سے آپ کی حمایت کی درخواست کرتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں