سندھ پولیس کی تنخواہوں کو کے پی پولیس کے برابر کیا جائے

من کی خاطر شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عمران کا وزیر اعظم عمران خان سے شہادت سے قبل ویڈیو پیغام

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) کراچی میںا من کی خاطر شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عمران نے وزیر اعظم عمران خان سے شہادت سے قبل ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ سندھ پولیس کی تنخواہوں کو کے پی پولیس کے برابر کیا جائے تفصیلات کے مطابق تھانہ شریف آباد میںتعینات پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمران نے شہادت سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں وزیرا عظم عمران خان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ سندھ پولیس کی تنخواہیں کے پی پولیس کے برابر کرے عمران نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ پولیس کے جوانوں کی تنخواہیں باقی تینوں صوبوں سے کم ہے میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ پولیس کی تنخواہیں کے پی کے پولیس کے برابر کریں واضح رہے کہ شہید عمران کریم آباد پل کے قریب پولیس مقابلے میں شہید ہوئے تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں