شہید میر مرتضی بھٹو نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت کے مالک تھے، بلاول بھٹو

منگل 18 ستمبر 2018 21:19

شہید میر مرتضی بھٹو نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت کے مالک تھے، بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضی بھٹو کو ان کی 64 ویں سالگراہ کی موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت کے مالک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام سے والہانہ محبت بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح شہید میر مرتضی بھٹو کی گٹھی میں بھی شامل تھی۔ بلاول بھٹو زرداری شہید نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو نے آمریت کو للکارا اور جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی اور وہ بھٹو خاندان کے تمام دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ رہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں