منی لانڈرنگ کیس :آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان بینکنگ عدالت میں پیشی
حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا. آصف زرداری کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 25 ستمبر 2018 14:16
(جاری ہے)
قبل ازیں جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان بینکنگ عدالت میں پیش ہوگئے. کراچی کی بینکنگ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس اور اومنی گروپ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی. اس دوران سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے تینوں بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید و دیگر ملزمان اپنی ضمانت پر رہائی کے آخری روز عدالت کے روبرو پیش ہوئے. خیال رہے کہ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، حسین لوتھا، انور مجید کے صاحبزادے، ملک ریاض کے داماد زین ملک سمیت دیگر نامزد ملزمان کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا. اس کیس میں سابق صدر،ان کی بہن اور انور مجید کے صاحبزادوں نے عبوری ضمانت لے رکھی تھی جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی طحہٰ رضا گرفتار ہیں. سماعت کے آغاز پر تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے 5 مفرور ملزمان حسین لوتھا، عارف خان، اعظم وزیر اور دیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے. دوران سماعت اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے متعلق اومنی گروپ کے وکیل بیرسٹر جمشید نے کہا کہ اکاﺅنٹ منجمد ہونے سے ملازمین متاثر ہورہے ہیں، جس پر جج بینکنگ کورٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں سپریم کورٹ کی ہدایات کو بھی دیکھنا ہوگا. اس پر وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سماعت سے نہیں روکا، کیا بینکنگ کورٹ اب سپریم کورٹ سے پوچھ کر سماعت کرے گی. وکیل کے جواب پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی گئی. انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اکاﺅنٹ منجمد کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ دینے سے منع کیا ہے، اس پر وکیل انور مجید نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم جاری کرنے سے منع کیا ہے، دلائل دینے سے نہیں. اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے عدالت عظمیٰ کا حکم نامہ پڑھ لیں، اس کے بعد فیصلہ کریں گے. دوران سماعت اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،اس دوران قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹر نوید اللہ عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے ڈاکٹر سے استفسار کیا کہ آپ ملزم کو عدالت میں پیش ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ اس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ انور مجید کی طبیعت خراب تھی، اس لیے نہ بھیجنے کی سفارش کی. عدالت نے ڈاکٹر نوید اللہ سے پھر استفسار کیا کہ ملزمان کی میڈیکل رپورٹس کہاں ہیں؟ جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ انور مجید اب میری نگرانی میں نہیں بلکہ انہیں سرجن دیکھ رہے ہیں. اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہاں سوال یہ ہے کہ زیر سماعت مقدمے کے قیدی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالت اس معاملے کی چھان بین کرے گی. عدالت نے استفسار کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہاں ہیں؟ تاہم عدالت کے طلب کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ پیش نہیں ہوئے. دوران سماعت عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ یہ عجیب سی بات ہوگی کہ زیر سماعت مقدمے کا ملزم پیش نہ ہو، علاج سے کسی نے منع نہیں کیا مگر ملزم کو عدالت لانا ضروری ہے. اس موقع پر عدالت کے طلب کرنے پر عبدالغنی مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے والی ڈاکٹر نوشین اقبال پیش ہوئی، اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے کہ میڈیکل سے متعلق ساری دستاویزات بعد میں بنائی گئی. بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ اومنی گروپ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر دوبارہ سماعت 27 ستمبر کو ہوگی. واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے. ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر تھا کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی.
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت