سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی عدالت پہنچ گئے،

ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا

منگل 13 نومبر 2018 16:52

سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی عدالت پہنچ گئے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق جو دو رپورٹس پیش ہوئیں ان میں قائم علی شاہ کا نام نہیں تھا تاہم تیسری رپورٹ میں ان کا نام سامنے آیا جس پر پوچھ گچھ کے لیے سابق وزیر اعلیٰ کو 2نومبر کو طلب کیا گیاتھا تاہم قائم علی شاہ نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا اور اس معاملیپرسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے دائر درخواست سابق وزیر اعلیٰ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں نیب کی تحقیقات پر اعتراض نہیں وہ نیب سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم نیب کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے اور عدالت نیب کو حکم دے کہ انہیں گرفتار نہ کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں