آئی جی سندھ کا قائد آباد پل کے نیچے ملنے والے بم کو ناکارہ بنانے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:00

آئی جی سندھ کا قائد آباد پل کے نیچے ملنے والے بم کو ناکارہ بنانے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام دینے کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے قائد آباد کے پل کے نیچے ملنے والے بم کو بروقت ناکارہ بنانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کے 12 افسران و جوانوں پر مشتمل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے اور فی کس 50، 50 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں گزشتہ شب بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ پولیس آپ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو بھی شہداء کے نماز جنازہ میں شرکت اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار کی ہدایات کی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی رات قائد آباد میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو اپنے حصار میں لیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں