عوام کو گروی رکھ کر آئے روز آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے بھی تحریک انصاف پر تنقید کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ

پیر 19 نومبر 2018 19:44

عوام کو گروی رکھ کر آئے روز آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے بھی تحریک انصاف پر تنقید کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا ہے کہ سڑکیں، ادارے، عوام کو گروی رکھ کر آیے روز آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے بھی تحریک انصاف پر تنقید کررہے ہیں جنہوں نے ئی ایم ایف سے بھیک لیکر اومنی گروپ کو نوازا گیا اور بلاول ہاؤس بنائے گئے آصف زرداری اور آنٹی کرپشن کے ترجمان وزارتوں کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے میں ہیں.تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان پر چیخنے کی بجاء 11 سالہ کارکردگی عوام کو بتائی جائی. پی ٹی آئی اپنے پلان کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

شگر ملوں کو کوڑیوں کے بہاؤ انور مجید کو گفٹ کرکے آبادگاروں کا حق مارا گیا. پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو عوام کے سامنے رکھنے کی بجاء انور مجید کے سامنے رکھا انور مجید کے آشرواد اور آنٹی کرپشن کے احکامات پر چلنے والی پیپلزپارٹی ہمیں حکومت چلانے کا درس نہ دے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے ایک درجن سے زائد ترجمان این آر او کی حاصلات میں بھرپور مدد کررہے ہیں روئیں یا دھوئیں این آر او یا ڈھیل نہیں اب صرف حساب اور جیل ہی پیپلز اومنی گروپ پارٹی کا مقدر ہے۔ پی ٹی آئی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ بہت جلد ملک کو بڑے بحرانوں سے نکالا جائے گا اور عوام کو ہر بنیادی سہولایت فراہم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں