جامعہ حنفیہ کی تقریب ختم بخاری شریف آج ہوگی ،ْ لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) جامعہ حنفیہ سعود آباد ملیر کی سالا نہ تقریب ختم بخاری شریف25مارچ بروز پیرشام 5بجے ہو گی۔تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی بخاری شریف کا آخری درس دیں گے۔بعد ازاں حفاظ کرام اور فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ،منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا الطاف کشمیری، ضلع ائر پورٹ کے امیر توفیق الدین صدیقی و دیگر شریک ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں