کراچی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا تسلسل آج بھی جاری ہے ،سعید غنی
ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی کو اس کے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ،وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت
جمعہ 19 اپریل 2019 17:19
(جاری ہے)
صوبائی وزیر سعید غنی نے یونیورسٹی کے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر شعبوں کا جائزہ لیا اور وہاں جاری کام کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوںنے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایات دی کہ یونیورسٹی کو اس کے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور اگر ہوسکے تو جو شعبہء جات مکمل ہوگئے ہیں ان کو مکمل طور پر فرنسڈ کرکے وہاں کلاسوں کاآغاز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ 13.50 پر بننے والی اس یونیورسٹی میں مین عمارت کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دیگر شعبہء جات کا 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس منصوبے کی مقررہ 2021 کی تاریخ سے قبل ہی انشاء اللہ اس یونیورسٹی کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس یونیورسٹی کی تعمیر شدہ مین عمارت کو اس سال کے آخر تک مکمل کرکے کوشش کی جائے گی کہ یہاں تدریس کا سلسلہ شروع کردیا جائے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم چایتے ہیں کہ لانڈھی، کورنگی اور اطراف کے علاقوں کے طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دیگر جگہوں کی بجائے اپنے ہی علاقوں میں تعلیم حاصل کریں اور اس سلسلے میں جہاں لاء یونیورسٹی کا کورنگی میں قیام کیا جارہا ہے اسی طرح لانڈھی 36-B میں میڈیکل یونیورسٹی کا قیام بھی زور و شور سے جاری ہے اور انشاء اللہ آئندہ مالی سال کے دوران ہم کراچی سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں اسی طرح کی یونیورسٹیز اور کالجز بنائیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد بانی کے ہمراہ معروف شاعر اور ادیب جمیل جالیبی کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے خاور جمیل جالیبی سے ان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ مرحوم جمیل جالیبی چوٹی کے شاعر اور ادیب تھے اور ان کی اردو ادب کے لئے خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار