معیشت کی بہتری کیلئے کام جاری،ملکی ترقی کیلئے برآمدات کو بڑھانا ہوگا،عبدالرزاق دائود

ہفتہ 24 اگست 2019 00:08

ٍکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو ملکی خدمت کررہے ہیں، ملکی ترقی کیلئے ہمیں برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر اعظم کی ٹیم معیشت کی بہتری پر کام کر رہی ہے،ہمارا روپیہ اور ریزرو بہتر ہو جائے تو معاشی حالات اچھے ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے ہوم اپلائنسز کمپنی ڈائولینس کے دورہ کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی ای او ڈائولینس نے بھی خطاب کیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ڈاؤلینس نے بہت کم وقت میں اچھی اورمعیاری پراڈکٹس بنائی ہیں اورترکی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اب اس کمپنی کا حصہ بن رہے ہیں،ہمارے ملک کا وڑن ہے کہ ہمیں صنعتکاری کی طرف بڑھنا ہے اوراس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ہماری ایکسپورٹ 14فیصد بڑھی اور 10فیصد امپورٹ کم ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ابھی18فیصد کم ہوا آئندہ سال مزید 10فیصد کم ہوگا،ہر پیر کو ہماری صنعتوں کی فلاح کے حوالے سے میٹینگ ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ2020تک خسارہ 5ارب ڈالر کی سطح پر آجائیگا، میں جلد قطر،امریکا،کوریا، آسٹریلیا اور جاپان جارہا ہوں جہاں نئی مارکیٹوں کی تلاش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں