فواد چوہدری نے ’ڈپٹی وزیراعظم‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی

میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کو بتاتا ہوں کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر تقریبا ڈپٹی پرائم منسٹر ہوتا ہے۔اللہ کرے اس پر وزیراعظم کا دھیان آ جائے ابھی تک تو نہیں آیا۔ فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 ستمبر 2019 13:07

فواد چوہدری نے ’ڈپٹی وزیراعظم‘ بننے کی خواہش ظاہر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مقام میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینیٹر بنا رہے ہین۔گرین انرجی مستقبل ہے۔مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور کی خدمت کرتے رہے۔ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاروڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے،ستر کی دہائی میں ضیاالحق کے دور میں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔فواد چوہدری نے مریز کہا کہ مستقبل میں آلو ٹماٹر بیچ کر خسارہ پورا نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

چین سنگاپور، ملائیشیا ،کوریام،انڈونیشیا اور پاکستان میں فرق سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش بھی ظاہر کر دی اور کہا میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کو بتاتا ہوں کہ ان ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر تقریبا ڈپٹی پرائم منسٹر ہوتا ہے۔اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آ جائے ابھی تک تو نہیں آیا۔فواد چوہدری کے اس بیان پر ہال تالیوں اور قہقوں ستے گونج اٹھا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری 2022ء میں پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کیلئے سلیکشن پراسس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائین گے اور 2022 میں ہم انشاللہٰ پہلا پاکستانی خلاء میں جائیگا، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئےتاریخ ساز اقدام ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں