$ پیپلز پارٹی کے کارکن ناصر بلوچ ،کامریڈ عیسی ٰ بلوچ اورکامریڈ مصطفی بلوچ کے ورثا کاکراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال دوسرے روزبھی جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 21:30

Qکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ناصر بلوچ ،کامریڈ عیسی ٰ بلوچ اورکامریڈ مصطفی بلوچ کے ورثا نے کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی اس موقع پرمرحوم ناصر بلوچ کے بیٹے عابد ناصر نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کے والد کی تسلیم شدہ قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہے ،جنھوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے پھانسی کے پھندے کوگلے میں ڈالا اور پارٹی کی خاطر قربان ہو گئے جبکہ کامریڈ عیسیٰ بلوچ کے بیٹے ندیم عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ناصر بلوچ کے ساتھ انصاف کے لیے ان کے ہمراہ عمر قید کاٹنے والے کامریڈ عیسیٰ بلوچ اور کامریڈ مصطفی بلوچ نے بھی ضیا آمریت کے دور میں پارٹی کے لیے بے انتہا قربانیا ں دی ہیں ،جن کے اہلخانہ کو ضلع ملیر اور کراچی ڈویژن کی قیادت مسلسل ظلم و ذیادتیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ،ان تمام حالات کے پیش نظر شہدا ء اور اسیران کے خاندانوں نے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی صورت میں اپنی پارٹی قیادت سے اپیل کی ہے تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو رزداری کو اس صورتحال کے حوالے علم ہو سکے کہ غریب کارکنوں کے ساتھ کیا ہورہاہے ،کارکنوں کے ورثاکا مزید کہنا تھا کہ انھیں بلاول بھٹو زرداری سے انصاف کی پوری امید ہے ،ان سے اپیل کرتے ہیں کہ ضیاء آمریت کے دور میں پھانسی پانے والے ناصر بلوچ اور اسیران کامریڈ عیسی ٰبلوچ اور کامریڈمصطفی بلوچ کے بیوی بچوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے اور پارٹی کی جانب سے شہدا ء و اسیروں کے لواحقین کو حاصل سہولیات انھیں بھی فراہم کی جائیں ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں