وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،کچرا اٹھانے کے غلط اعدادوشمار پیش کئے گئے ،وزیراعلیٰ

ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا، مراد علی شاہ کی مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:21

وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،کچرا اٹھانے کے غلط اعدادوشمار پیش کئے گئے ،وزیراعلیٰ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وفاقی حکومت نے کراچی سے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کئے گئیہیں،ہماری کچرا مہم سے کراچی میں کافی حد تک فرق نظر آرہا ہے، 70 فیصد کچرا ان ڈسٹرکٹ سے اٹھایا جہاں سے کچرا نہیں اٹھ رہا تھا۔کراچی میں مزار قائد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے فور کے حوالے سے وفاقی وزیر خسرو بختیار یہاں ا?ئے تھے ،کے فور پر اجلاس ہوئے، اس منصوبہ کی ڈزائن کو جو مسائل ہوئے انکو حل کرنے کیلئے بیٹھے تھیمیری کوشش ہے کہ کے فور کا ڈیزائن ٹھیک کر کے شروع کریں ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے، سپلائی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں کافی بہتری دیکھنے میں ا?ئی ہے، میں بھی خود کچرا نہیں اٹھارہا، انتظامیہ کی مدد سے اٹھا رہا ہوں، گورنرسندھ کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا تھا جہاں کچرا نظر آئے اسے اٹھانا ہے، کئی جگہ پر کچرا ہے مگر کچھ ڈسٹرکٹ میں اٹھایا ہی نہیں جارہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں کچرا اٹھ جائے گا، کچھ دن پہلے وفاق کی طرف سے ایک کچرا مہم چلی تھی، لیکن ناکام ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کئے گئیہیں،1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ غلط ہے،ہمارے پاس 6 اضلاع ہیں جن میں سے 3 میں ایس ایس ڈبلیو ایم اے کام کر رہا ہے، جن اضلاع میں ایس ایس ڈبلیو اے کام کر رہا ہے وہاں اتنا کچرا نہیں 3لاکھ ٹن سے زائد کچرا لینڈ فل سائٹ پر پہنچ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ * قائد ملت لیاقات علی خان کی پاکستان حصول کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے لیاقات علی خان نے قائد اعظم کے ساتھ جدوجہد کی ان کا مزید کہنا تھاکہ * علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے یہ سب جانتے ہیں یہ تیاری تھی،اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد ملت کی برسی کے موقع پران کے مزارپر حاضری دی * وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیئی* وزیراعلیٰ سندھ کا لیاقت علی خان کی مزار پہنچنے پر ا?ئی جی پولیس سندھ، ایڈیشنل ا?ئی جی پولیس کراچی اورد یگر افسران نے استقبال کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں