آزادی مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ شرکت خوش آئند ہے۔ مولانا عبدالکریم عابد کی قیادت میں وفد کی اے این پی سینیٹر شاہی سید سے ملاقات

اتوار 20 اکتوبر 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد کی قیادت میں جے یوآئی کے وفد کی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں جے یوآئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری مولانا محمد غیاث، مولانا حماد اللہ شاہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سندھ محمد سمیع سواتی، جے یو آئی ضلع جنوبی کے امیر مولانا نور الحق ، منیر احمد شاہ فاروقی ، مولانا عاصم کریم ، عبدالقیوم ودیگر شامل تھے۔

ملاقات میں سندھ سے آزادی مارچ کے حوالے جماعتی سطح پر مختلف امور زیر بحث آئے ، دونوں جماعتوں کے رہنماں نے آزادی مارچ اسلام آباد میں قافلوں کی مشترکہ شرکت کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا ۔ اے این پی کے سندھ صدر سینیٹر شاہی سید نے آزادی مارچ میں مرکزی قیادت کی طرف سے ہدایات کی توثیق کرتے ہوئے سندھ سے بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا ۔اس کا باقاعدہ اعلان جلد جے یوآئی اور اے این پی کے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاجائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں