دعا منگی کی بہن نے اغواکاروں کو واٹس ایپ پر گھر دکھایا

اغوا کاروں کو گھر دکھانے کے بعد ہی تاوان کا معاملہ 2 کروڑ روپے سے 20 لاکھ روپے پر آیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 12:05

دعا منگی کی بہن نے اغواکاروں کو واٹس ایپ پر گھر دکھایا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) کراچی سے اغوا ہونے ولی دعا منگی خیریت سے گھر واپس پہنچ گئی ہے،ذرائع کے مطابق دعا منگی کو تاوان کے بدلے رہا کیا گیا جب کہ اہلخانہ نے تاوان دیتےوقت تفتیشی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا۔اس کیس میں مزید کئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دعا منگی کے اہلخانہ کا واٹس ایپ پر اغواکاروں سے رابطہ رہا۔

دعا منگی کی بہن نے واٹس ایپ پر ہی اغوا کاروں کو اپنا گھر دکھایا اور علاقہ بھی دکھایا جس کے بعد تاوان کا معاملہ 2 کروڑ روپے سے 20 لاکھ روپے پر آ گیا۔دعا منگی کی بہن نے ملزمان کو بتایا کہ وہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ تاوان کی ادائیگی کے ایک ہفتے بعد دعا منگی ہفتے کے روز گھر پہنچی تھیں۔ ذرائع کے مطابق رہائی کا طریقہ کار سوشل میڈیا پر طے ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ دعا منگی کے اغوا میں ہائی ٹیک گروہ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اغوا کاروں نے دعا کے اہل خانہ سے بات کے دوران ویڈیو کال پر گھر کا جائزہ بھی لیا تھا، دعا کے اغوا میں ملوث گروہ پر پہلے بھی شہر میں واردات کا شبہ ہے، مئی میں ڈیفنس ہی سے اغوا ہونے والی بسمہ کے کیس میں بھی یہی گروہ ملوث تھا۔ بسمہ اور دعا کے اغوا کے کیسز میں مماثلت بتائی جا رہی ہے، بسمہ کو بھی بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا تھا، سات مہینے گزرنے کے بعد بھی بسمہ کیس کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، سندھ پولیس دعا منگی کے کیس میں بھی مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ 30نومبر کو رات گئے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی ازخود گھر پہنچ گئی تھی۔ دعا منگی کی رہائی ڈیڑھ کروڑ تاوان کی ادائیگی کے بعد ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ تاہمدعا منگی کے اہلِ خانہ اس حوالے سے کوئی بھی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں تھے۔ ذرائع کے مطابق دعا منگی کو بازیاب کرانے میں سندھ پولیس ناکام رہی اوراس کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔دعا منگی کے ماموں وسیم منگی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا الحمدللہ دعا گھرپر خیریت سے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں