وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا سانحہ طیارہ پی آئی اے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار

پیر 25 مئی 2020 00:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کی سانحہ طیارہ پی آئی اے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر آمد۔وفاقی وزیر نے شہید انصار نقوی،شہید نازیہ میراج،احمد مجتبی اور ارمغان علی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہن طیارہ حادثہ پر پورا ملک سوگوار اورہر آنکھ اشکبار ہے،سانحہ میں شہید ہونے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہیہ قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر ادارے سانحے کی تحقیقات کی کررہے ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتے ہیں کہ سانحہ کی تحقیقات شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ بلال غفار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے پوری قوم پہلے ہی دکھ اور تکلیف میں مبتلا تھی، پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے اندوہناک حادثے نے پوری قوم کا دکھ مزید بڑھا دیا، ایسے حالات میں عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں، دعاہے کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں