کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ویڈیو میں عمارت کی بیرونی سیلنگ ٹوٹ ٹوٹ کر قریبی شاہراہ پر گرتی رہی، شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 7 جولائی 2020 00:15

کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء) کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں عمارت کی بیرونی سیلنگ ٹوٹ ٹوٹ کر قریبی شاہراہ پر گرتی رہی، شہر قائد میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کراچی کی ایک بلند و بالا عمارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔



بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پیر کے روز اس وقت بنائی گئی جب کراچی میں موسلادھار بارش ہو رہی تھی۔ اس دوران مذکورہ عمارت کی بیرونی سیلنگ ٹوٹ کر زمین پر گرنا شروع ہوگئی۔ اسی دوران ایک دوسری عمارت میں موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں کے پہلے سلسلے کا آغاز چکا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آنے کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 8 جولائی تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بارش کو ہیوی رین کہا جا سکتا ہے۔ بارش کے باعث شہر قائد میں پیش آئے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔ کراچی میں کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی معطل ہوگئی جبکہ سڑکوں پر کھڑے پانی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زیادہ ہوں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں